لنڈ ی کوتل میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جلوس

لنڈ ی کوتل میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جلوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیوروپورٹ)لنڈیکوتل میں بارہ ربیع الاول کے مناسبت سے تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام مرکزی جلوس جامعہ فاروقیہ سے روانہ ہوا اور خیبر زخہ خیل شیخوال میں اختتام پذیر ہوا ،جلوس مختلف علاقوں سے گز رکر جامعہ عزیزشیخوال پہنچ گیا ،ہزاروں افرادنے جلوس میں شرکت کیا گز شتہ روز تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس تنظیم اہلسنت والجماعت یوتھ ونگ کے صدر قاری سید عالم شنواری اور مولانا شعیب کے قیادت میں ہزاروں افراد کے موجودگی میں جامعہ فاروقیہ شیخ مل خیل سے روانہ ہوا جلوس شنواری کے مختلف علاقوں سے گز ر کر خیبر ذخہ خیل شیخوال جامعہ عززیزیا پر اختتام ہوا اس موقع پر یو تھ ونگ کے صدر سید عالم شنواری ،مولانا شعیب اور ملک عبدالرزاق آفریدی نے ہزاروں اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم سر خرو ہو سکتے ہیں آج ہم نے نبی پاک ﷺ کی سنت چھوڑ کر دوسرے راستوں پر چل پڑیں ہیں اس لئے ہم مختلف مصیبتوں اور ازیتوں سے گزر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت نے امن استحکام کیلئے بہت قر بانیاں دی ہے اور اب ضروت پڑیں تو پیچھے نہیں ہٹیں گے انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب ساری علاقہ سبز جھنڈے سے لہرایا گا اور ہر گھر اور ہجرے پر سبز جھنڈیں ہو نگے مقرین نے کہاکہ علامہ نور الحق قادری اور عبدالمالک قادری نے اس مٹی کیلئے اور امن کیلئے خون کے نظرانے پیش کئے ہیں اور آج علاقے میں امن استحکام ان شہداء کے قربانیوں سے ہے آخر میں انہوں نے ملک میں امن استحکام کیلئے خصوی دعا ئیں کی گئی