بٹ خیلہ ،زلزلہ متاثرین میں سردی کے کمبل اور رضائیاں تقسیم

بٹ خیلہ ،زلزلہ متاثرین میں سردی کے کمبل اور رضائیاں تقسیم

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے رہائش گاہ میں یونین کونسل ملاکنڈ خاص کے سینکڑوں زلزلہ متاثرین میں رضائیاں تقسیم کر دی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے رہائشگاہ پر ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہ کی گئی جسمیں سینکڑوں زلزلہ متاثرین نے شر کت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ علی عباس خان کی والدہ شاہدہ بی بی اور بیوی سعیدہ شفق نے ز لزے سے متاثرہ سینکڑوں خواتین میں گرم رضائیاں تقسیم کردی ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ علی عباس خان کی والدہ شاہدہ بی بی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم زلزلہ سے متاثرہ ہونے والے بہنوں اور بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور زلزلہ ذدگان کی بحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا کہ زلزلہ قدرتی افات ہے ہمیں صبر وتحمل سے کام لینا چا ہیے اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے قوم کو دوبارہ زلزلہ اور دیگر قدرتی افات سے اپنے حفظ امن میں رکھے( آمین)آخر میں انہوں نے اپنے بیٹے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ علی عباس خان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہمیں زلزلہ ذدگان کی خدمت کا موقع دیا جس پر میں انکا بے حد مشکور ہوں اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصو صی دعائیں کی گئی جبکہ تقریب میں شریک خواتین نے بیک زبان ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں تقریب میں اسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد خان نے خصو صی طور پر شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...