شانگلہ میں برفباری ،سردی کی شدت میں اضافہ

شانگلہ میں برفباری ،سردی کی شدت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں برف باری کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ،لوگ سردی سے ٹھٹھرنے لگے،اکثر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،جلانے کی لکڑی کی قلت،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے،شانگلہ ٹاپ، یخ تنگی ٹاپ اور کنڈو سر پر برف جمنے سے ٹریفک روانی میں مشکلات کا سامنا ،سردی کی شدت سے بیما ریوں میں اضافہ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور گرد ونواح میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے سوختی لکڑی کی نایابی اور سخت ترین سردی کی لہر نے غریبوں کا خون منجمد کیا ہے اب کوئی جائے تو جائے کہاں؟قدرت کی طرف سے اس امتحان میں اگلے چند دنوں کے اندر محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی سے پیدا ہونے والے صورتحال اگر چہ کسی کے قبضے میں نہیں تاہم ایک ایسی حالت کے اندر ٹھٹرتے ہوئے سردی میں ان غریبوں کا کیا حال ہو گا؟بلخصوص ان لوگوں کا جو 26اکتوبر کے زلزلے کے بعد کھلے اسمان تلے پڑے ہیں جبکہ گذشتہ رات 12بجکر 15منٹ پر 6.9سکیل کے زلزلے نے لوگوں کو اور ڈرا دیا اور کلمے کی ورد سے اپنے اپ کو محفوظ کرتے رہے