شہید بے نظیر بھٹوکی 8 ویں برسی کے حوالے سے انتظامات مکمل

شہید بے نظیر بھٹوکی 8 ویں برسی کے حوالے سے انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی ( نامہ نگار)شہید بے نظیر بھٹو کی 8 ویں برسی آج نوشہرہ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔آج بروز اتوار بوقت 2 بجے ضلعی صدر میاں یحیی شاہ کاکاخیل کی نئی رہائش گاہ میں عظیم الشان جلسہ ہو گا۔برسی تقریب کے مہمان خصوصی پی پی پی کے صوبائی سیکرٹری اطلا عات لیاقت شباب ہونگے۔برسی تقریب کے انتظامات کے لئے پی پی پی کے پی کے 12 کے صدر محمد الیاس کی زیر نگرانی میں قائم5 رکنی کمیٹی نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلعی نوشہرہ کا زیر صدارت پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر یحیی شاہ کاکاخیل کی رہا ئش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی سیکرٹری اطلا عات لیاقت شباب ،طاہر اسلم خٹک،محمد الیاس،ملک غلام حضرت،نعیم جان،بشر خان ساول،فلک نیاز خان،الحاج محمد اجمل خان،نجیب اللہ خٹک،نعیم الحق کاکاخیل ایڈوکیٹ اور دیگر تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں نوشہرہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی 8ویں برسی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔برسی کی تقریب پی پی پی کے ضلعی صدر میاں یحیی شاہ کاکاخیل کی نئی رہائش گاہ نزد ٹاؤن کمیٹی امان گڑھ پولیس لائن کے قریب ہو گا۔سہ پہر ایک بجے حتم القران ہو گا۔2 بجے برسی کی تقریب منعقد کی جائیگی۔ضلعی صدر کی رہائش گاہ کو شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوٹریٹ اور پی پی پی کے رنگ برنگے جھنڈوں سے سجایا گیا۔استقبالیہ بینرز لگائے گئے۔برسی کی تقریب میں قائد عوام شہید انقلاب اور اصلاحی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کو مقررین گل ہائے عقیدت پیش کرینگے۔تقریب کے احتتام پر شہید بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے لنگر تقسیم کی جا ئیگی۔