خیبر ایجنسی ،منشیات کی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام 2 افغان گرفتار

خیبر ایجنسی ،منشیات کی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام 2 افغان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)طورخم بارڈر پر منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ، دو افغان ملزموں سے دو کلو ہیروئن او ر ایک کلو چرس برآمد کر لی گئی، تیسرے شخص سے بھی چار کلو چراس برآمد کر لی گئی، ملزمان گرفتار، ذرائع ۔گزشتہ دو روز کے دوران طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے افغانستان سے پاکستان آنے والے تین مشکوک افراد کو جب تلاشی کی غرض سے روک دیا تو ان میں سے دو افرادکے سامان سے دو کلو ہیروئن اور ایک کلو چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ہفتہ کے روز تیسرے افغان شخص میر زمان ولد جمعہ خان افغان نے چار کلو چرس اخروٹ میں چھپائی تھی جس کو خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے افغانستان سے پاکستان کی طرف منشیات سمگل کرتے وقت گرفتارکر لیا تینوں افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پولیٹیکل انتظامیہ کی سخت ہدایات کے بعد خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے طورخم بارڈر پر سیکیورٹی اور چیکنگ کا سلسلہ انتہائی سخت کر دیا ہے جس کے نتیجے میں کئی بار افغان باشندوں سے بڑی مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے اور ملزموں کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے افغانستان سے آنے والے منشیات کے سمگلروں نے مختلف طریقوں سے نت نئے طریقوں سے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں کی ہیں لیکن ہر بار پکڑے جاتے ہیں