چارسدہ مختلف واقعاتکے دوران 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

چارسدہ مختلف واقعاتکے دوران 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد قتل ۔ ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس چارسدہ کو رپورٹ درج کرتے ہوئے خور شید ولد فضل قادر ساکن ملیانو کلے نے بتایا کہ وہ اپنی بہن مسماۃ خالدہ کے ہمراہ ختم القرآن کے سلسلے میں نیموڑے بابا جار ہے تھے کہ ملزمان زولت خان ، واصل خان ،حکیم خان پسران سید جلال ساکنان ملیانو کلے نے ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کی ۔ ملزمان کی فائرنگ سے ان کی ہمشیرہ مسماۃ خالدہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ وہ بال بال بچ گئے ۔ وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی گئی ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ خانمائی کے حدود بہلولہ میں مبینہ ملزم گل احمد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مسماۃ وزیرہ کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے حضرت نواب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔ ایک او ر واقعہ میں تھانہ مندنی کے حدود میں نامعلوم افراد نے افغان مہاجر طور گل ولد شاہ وزیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تینوں واقعات میں مطلوب ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...