اوکاڑہ،موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم،2 کم سن بھائی جاں بحق 2 شدید زخمی

اوکاڑہ،موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم،2 کم سن بھائی جاں بحق 2 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں دو بھائی جاں بحق جبکہ انکا ماموں اور دوسرا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔فریقین نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اڈہ پیر ولی کے رہائشی دو بھائی 11سالہ صداقت اور 5سالہ رفاقت قصبہ18ڈی میں اپنے ماموں کے پاس ملنے آئے۔دونوں اپنے ماموں وحید کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جا رہے تھے کہ چورستہ حجرہ کے قریب پہنچے۔تو انکی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل جسے عمر دراز چلا رہا تھا اس سے ٹکرا گئی۔یہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوا 11سالہ صداقت اور5سالہ رفاقت موقع پر جاں بحق ہو گئے۔جبکہ وحید اور عمردراز شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ حجرہ انسپکٹر نوشیر کا ٹھیہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا۔