رستم پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کا ایم پی اے کیخلاف علم بغاوت
رستم(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بازار کے جنرل سیکرٹری شاہ فہد نے مقامی ایم پی اے طفیل انجم کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ۔ حقدار کو حق نہیں ملتا تمام نوکریاں اپنے منظور نظر افراد کو دیئے صرف چار لوگوں کا ایم پی اے بن چکا باقی ہزاروں کی تعدا د عوام مکمل طور پر نظر انداز ہو رہے ہیں ۔ سدھوم پریس کلب رستم میں پریس کانفرس کے دوران انہوں نے حلقہ پی کے 29کے ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہمارے یونین کونسل بازار کو مکمل طور پر ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں اور نوکریوں میں نظر انداز کر دیا ہے ان کی دوغلی پالیسی اور اقربافروری کی وجہ سے حلقہ پی کے 29کے ہزاروں کارکنان مایوسی کا شکار ہیں اور موصوف کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی بدولت بلدیاتی انتخابات میں ہمارے ضلعی و تحصیل کو نسلران ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یونین کونسل کے پہاڑی علاقہ سرخابی میں نکاسی آب اور روڈ کے مسلے پر کئی مرتبہ بات کی لیکن وہ جھوٹے اعلانات کرکے ہمیں ٹر خا رہے ہیں ہمارے گاؤں کا ایک ٹیوب ویل ہم سے واپس لیکر وہاں سے گلشن آباد منتقل کردیا ہے حلقہ پی کے 29پر صرف چار افراد قابض ہیں اور ایم پی اے بھی صرف ان چار افراد کا مانتا ہے اور ان کے جائز و ناجائز کام بھی کرتے ہیں انہوں نے پارٹی کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ ایم پی اے طفیل انجم کے خلاف فوری کاروائی کریں بصورت دیگر یونین کونسل بازار کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئیں گے۔۔