بریکوٹ میں پولیس کی کارروائی چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

بریکوٹ میں پولیس کی کارروائی چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بریکوٹ ( نمائندہ پاکستان)منشیات فروشی کو جڑوں سے ختم کرکے دم لیں گے کسی بھی صورت ممنوع کاروبار کی اجازت نہیں دیں گے عوامی اطلاع پر بازار میں موجو د ایک گھر پر چاپہ لگا کر بھاری مقدار میں منشیات برامد کر کے مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزمان کیخلاف تفتیش شروع کی ہے بریکوٹ کے عوام اس طرح تعاون کریں گے تو کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو معا ف نہیں کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہا ر سرکل ڈی ایس پی درویش خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں عوام کی طرف سے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بازار میں موجود ایک گھر میں چرس اورہیروئن موجو د ہیں جس میں ہم نے پولیس ٹیم کی ایس ایچ او بشیر خان اے ایس آئی اکبر حسین لیڈیز پولیس کانسٹیبل اور اپنے سورس کے مدد سے کاروائی کی جس کے نتیجے میں بریکوٹ بازار میں موجود ایک گھر پر چاپہ لگا کر چرس برامد کر لیا تا ہم ملزم گھر کے اوپر چھتوں پر گنجان آباد علاقہ ہونے کیوجہ سے فرار ہوگیا بہت جلد گرفتاری عمل میں لائی جائی گی چاہے ملزم کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہوقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا اس وقت بریکوٹ کے دو جگہوں سے منشیات کی اطلاعات کے اطلاعات مل رہی ہے جس کے لئے ہم نے ایک جامعہ پلاننگ تشکیل دے رکھی ہے اپنے سب ڈویژن میں کسی بھی منشیات فروش لوگوں کی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی عوام کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اس موقع پر بلدیاتی ممبران اور عوامی حلقوں نے بریکوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔