سلمان خان نے اپنی شادی کو نیشنل نیوز قرار دے دیا

سلمان خان نے اپنی شادی کو نیشنل نیوز قرار دے دیا
سلمان خان نے اپنی شادی کو نیشنل نیوز قرار دے دیا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)  بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ میری شادی نیشنل نیوز بن گئی ہے۔سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی نہیں وہ اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ معاشقوں کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ ان کے معاشقے انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کے ساتھ رہے ہیں جس میں سنگیتا بجلانی، ایشوریارائے بچن اور کترینہ کیف شامل ہیں تاہم طویل معاشقوں کے باوجود سلو میاں اب تک کنوارے ہیں اور اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں جو کچھ دیکھتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ اسے بڑے پردے کے ذریعے سب کو دکھاؤں جب کہ ہمیشہ میری یہی کو شش رہی ہے کہ اداکاری کرتے ہوئے ٹھیک طریقے سے کردار کو پیش کرسکوں۔

سلمان خان نے کہا کہ اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آچکا ہوں کیوں کہ بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح میری شادی کے منتظر ہیں اور میری شادی نیشنل نیوز بن گئی ہے ۔

مزید : تفریح


loading...