جنرل راحیل شریف کابل پہنچ گئے ، افغان صدارتی محل میں گارڈ آف آنر

جنرل راحیل شریف کابل پہنچ گئے ، افغان صدارتی محل میں گارڈ آف آنر
جنرل راحیل شریف کابل پہنچ گئے ، افغان صدارتی محل میں گارڈ آف آنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کابل کے ایک روزہ دورے پر افغان دارلحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں اُن کاشاندار استقبال کیاگیا، وہ افغانستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر افغان چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا استقبال کیاجبکہ صدارتی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،اپنے دورے کے دوران جنرل راحیل شریف افغان حکام سے پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف افغان حکام سے پاک افغان سرحد پر میکنزم مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کریں گے تاکہ دہشتگرد باآسانی نقل وحمل نہ کرسکیں ، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی طرف سے ملاعمر کی افغانستان موجودگی کے اعتراف کے بعد ان اور دیگرشدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاجائے گاتاکہ خطے میں دیر پا امن کو یقینی بنایاجائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -