پیپلزپارٹی انتہاپسندوں کو مذہب کے نام پر اس ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیںدے گی:سابق صدر آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی انتہاپسندوں کو مذہب کے نام پر اس ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیںدے ...
پیپلزپارٹی انتہاپسندوں کو مذہب کے نام پر اس ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیںدے گی:سابق صدر آصف علی زرداری

  


اسلام آباد(آئی آئی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے آٹھویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے روز ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن، آئینی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ان کے عزم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم انہیں اور ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انتہاپسندوں کو مذہب کے نام پر اس ملک کو تباہ کرنے کی اجازت دیں گے۔ اس موقع پر ہم اس آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں جس کے تحت امن و امان کے نام پر اور تمام آئینی اصولوں کے خلاف سندھ پر وفاق نے چڑھائی کر دی ہے۔ ہم عسکریت پسندی اور انتہاپسندی کے ان علمبرداروں کی بھی مذمت کرتے ہیں جومذہب کے نام پر ریاست پر قبضہ کرکے اپنی خودساختہ خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا ایجنڈہ عراق اور شام میں داعش، کینیا میں الشباب اور نائجیریا میں بوکوحرام سے مختلف نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی واضح کردینا چاہتی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو ان کے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ پارٹی اپنے کارکنوں اور عوام کی مدد سے آئین کو سربلند رکھے گی اور عسکریت اور انتہاپسندوں کو مسترد کر تی رہے گی۔ آج ہم ان شہیدوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی اور دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان شہیدوں کی قربانیوں ہی کی وجہ سے دہشتگرد اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم ان شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈکٹیٹرشپ سے لڑتے ہوئے، جلاوطنی اختیار کی، پابندِ سلاسل ہوئے اور پھانسیوں کے پھندے قبول کئے۔

مزید : اسلام آباد


loading...