سندھ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، شکار پور سے 6 دہشتگرد گرفتار

سندھ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، شکار پور سے 6 دہشتگرد گرفتار
سندھ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، شکار پور سے 6 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شکار پور میں پولیس نے امن دشمنوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران خان پور سے دہشتگرد نیٹ ورک کے چھ ارکان گرفتار کر لئے۔ پکڑے گئے دہشتگردوں میں عبد العزیز، سراج بروہی، عبد الغنی، محمد دین، سراج لانگا اور اکرم آرائیں شامل ہیں۔ دہشتگردوں سے سو کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور وہ درگاہ حاجن شاہ اور جیکب آباد میں دھماکوں اور سابق ایم این اے ابراہیم جتوئی پر خود کش حملے میں بھی ملوث ہیں۔ ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق دہشتگردوں کا نیٹ ورک شکار پور اور جیکب آباد میں کام کر رہا تھا۔

دوسری جانب پشاور میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے متنی سے تین دہشت گرد کمانڈروں کامران، سید عمر اور سہیل کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے جنگریز گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

مزید :

کراچی -