کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، دی ڈیموکریٹس نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، دی ڈیموکریٹس نے تمام نشستوں پر کامیابی ...
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، دی ڈیموکریٹس نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

  


کراچی (اے پی پی) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال برائے 2016ءکے لئے دی ڈیموکریٹس نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخاب کے لئے پولنگ ہفتہ کی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی جس میں دی ڈیموکریٹس اور پروگریسو پینل نے حصہ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار فاضل جمیلی487 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پروگریسو پینل کے نظام الدین نے 231 ووٹ حاصل کئے۔ سیکریٹری کی نشست کے لئے دی ڈیموکریٹس کے اے ایچ خانزادہ 538 ووٹ لیکر کامیاب قرار دئےے گئے جبکہ پروگریسو پینل کے اشرف خان 228 ووٹ لئے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار سجاد ایچ عباسی نے 456 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسو کی نادیہ فاروق 289 ووٹ حاصل کرسکیں۔ خزانچی کے عہدے پردی ڈیموکریٹس کے حمید اکبر 467 لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسو پینل کے سالک مجید نے 272 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے ڈیموکریٹس کے رضوان بھٹی نے 500 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسو کی شہربانو254 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیموکریٹس کی حنا مہا گل432 ووٹ ، منظور چانڈیو358 ووٹ، محمد احمد 345 ووٹ، محمد صدیق چوہدری367 ووٹ، نواب قریشی 390 ووٹ، شمس کیریو439 ووٹ اور طارق ابوالحسن 411 ووٹ لیکر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

مزید : کراچی


loading...