کراچی میں بلدیاتی حکومت کا قیام، ن لیگ اور ایم کیو ایم میں معاہدہ طے پا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق ضلع جنوبی میں مسلم لیگ ن کے صدر کی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ضلع جنوبی میں چیئرمین اور وائس چئیرمین کے عہدوں کے لئے دونوں جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق ضلع جنوبی میں چیئرمین ایم کیوایم جبکہ وائس چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہو گا۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے رابطوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔