صدر پیوٹن کا روس کے ساحلی شہروں میں انسداد دہشتگردی کے مراکز قائم کرنے کا حکم

صدر پیوٹن کا روس کے ساحلی شہروں میں انسداد دہشتگردی کے مراکز قائم کرنے کا حکم
صدر پیوٹن کا روس کے ساحلی شہروں میں انسداد دہشتگردی کے مراکز قائم کرنے کا حکم

  


ماسکو(اے پی پی) صدر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کو زیادہ مو¿ثر بنانے کےلئے روس کے ساحلی شہروں میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مراکز قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسے مراکز جنوبی شہر کاسپیئسک، شمالی شہر مورمانسک، مشرقی شہروں پیٹروپاولووسک کامچاتسکی اور یوڑنو ساخالینسک اور کریمیا کے شہر سیمفیروپل میں قائم کئے جائیں گے۔ ان مراکز میں سمندری اور ساحلی علاقوں میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...