چین کا سنکیانگ کی آبادی سے متعلق پالیسی پر تنقید کرنے پر فرانسیسی صحافی کوملک سے نکالنے کا فیصلہ

چین کا سنکیانگ کی آبادی سے متعلق پالیسی پر تنقید کرنے پر فرانسیسی صحافی ...
چین کا سنکیانگ کی آبادی سے متعلق پالیسی پر تنقید کرنے پر فرانسیسی صحافی کوملک سے نکالنے کا فیصلہ

  


بیجنگ (اے پی پی) چین نے ایک فرانسیسی صحافی عرسولہ گوچی کو سنکیانگ کی آبادی کے حوالے سے چین کی پالیسی پر تنقید کرنے کی پاداش میں ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بیجنگ میں حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا اور اس بات کی تصدیق کی کہ فرانسیسی میگزین لابز سے منسلک عرسولہ گوچی کے پریس کارڈ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔خیال رہے کہ اگر عرسولہ گوچی کے پریس کارڈ کی تجدید نہ کی گئی تو انھیں اپنے ویزے میں توسیع نہیں مل سکے گی اور انھیں 31 دسمبر تک چین سے نکلنا ہو گا۔2012 میں الجزیرہ کی نمائندہ ملیسا چن کو ملک سے نکانے کے بعد فرانسیسی صحافی کو ملک سے نکالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...