اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے

اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے
اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے

  


ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے اور اپنی نئی فلم ”شیوے“ کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے کچھ خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں-اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک رسی کے ذریعے پہاڑ سے لٹکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے-تصویر کے ساتھ اجے نے لکھا کہ اس اسٹنٹ کے ذریعے میں اپنے بلندی کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوں-اجے دیوگن اور ان کی ٹیم نے گذشتہ ہفتے اپنی ایکشن فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی، جس کے بعد اداکار نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی-'شیوے' ایک مکمل طور پر ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس کی شوٹنگ کے دوران کرینوں کا بہت استعمال کیا گیا-ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک اور تصویرمیں اجے کو بہت ساری کرینوں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ساتھ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ان کرینوں کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی تعمیراتی سائٹ یا ناسا آپریشن ہے، لیکن دراصل یہ 'شیوے' کی شوٹنگ کا ایک منظر ہے-فلم”شیوے“ میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایات بھی انھوں نے ہی دی ہیں. فلم میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی بھتیجی سائشاسہگل بھی نظر آئیں گی جو ان کی پہلی بولی وڈ فلم ہے-ایکشن سے بھرپور یہ فلم اگلے برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-

مزید : تفریح


loading...