وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ،خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم بھی آئے تو سڑکیں بند نہیں ہونگی: عمران خان

وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ،خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم بھی آئے تو سڑکیں بند نہیں ...
وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ،خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم بھی آئے تو سڑکیں بند نہیں ہونگی: عمران خان

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے، خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم بھی آئے تو ان کیلئے بھی سڑکیں بند نہیں ہونگی۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے اس لیے کے پی کے میں وی آئی پی کلچرکے خاتمے کیلئے اقدامات کرناشروع کردیئے اور خیبر پختونخوا میں وی آئی پی کلچر ختم کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق جن دو افراد پر حملہ ہوسکتا ہے ان میں وہ بھی شامل ہیں، لیکن اب وزیراعظم بھی کے پی کے آئیں گے تو راستے بند نہیں ہونگے۔

پارٹی انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا کہناتھا کہ ماضی میں لیڈرمنتخب کرنے میں غلطیاں ہوئیں، اب ایسانہیں ہوگا، پارٹی میں الیکشن ہونیوالے ہیں،لوگ اپنے لیڈرخودمنتخب کریں گے،ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...