ایڈم ووجز ڈیبیو ایئر میں ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے

ایڈم ووجز ڈیبیو ایئر میں ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر ...
ایڈم ووجز ڈیبیو ایئر میں ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے

  


میلبورن (اے پی پی) آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز ایڈم ووجز ڈیبو ایئر میں ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ ایڈم ووجز رواں سال اب تک 1028 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں ہیں، اس سے قبل یہ کارنامہ آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر اور انگلش کپتان ایلیسٹر کک انجام دے چکے ہیں۔ ووجز نے گزشتہ روز میلبورن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے شامل تھے، یہ ان کی چوتھی ٹیسٹ سنچری ہے۔

مزید : کھیل


loading...