سندھ میں گورنرراج لگا تو لگانےوالوں کا حساب کتاب جلدشروع ہوجائیگا،خورشید شاہ

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا مذاق کی بات نہیں ، اگرسندھ میں گورنرراج لگا تو لگانےوالوں کا حساب کتاب جلدشروع ہوجائیگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دنیامیں جہاں بھی طاقت کااستعمال ہواوہاں پر نقصان ہی ہوا ہے، طاقت کے ذریعے کوئی بھی چیزکنٹرول نہیں کی جاسکتی، جمہوریت میں مذاکرات واحد راستہ ہے،مذاکرات کے ذریعے ہی سندھ کے مسائل پرقابوپایاجاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے نااہل فیصلوں کے بجائے میرٹ پرفیصلے کرنے چاہئیں،اس طرح کے اقدامات سے وفاق کمزور ہورہا ہے،چھوٹے صوبوں کےساتھ جورویہ اختیارکیاجارہاہے وہ ناقابل برداشت ہے،پیپلزپارٹی نے بڑے صدمے دیکھے اورملک کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،محترمہ بےنظیراورذوالفقارعلی بھٹو نے گھرمیں شہادت نہیں پائی۔