امریکہ میں پولیس نے مذاق کرنیوالے پاکستانی کو جیل بھیج دیا

امریکہ میں پولیس نے مذاق کرنیوالے پاکستانی کو جیل بھیج دیا
امریکہ میں پولیس نے مذاق کرنیوالے پاکستانی کو جیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آن لائن)نیویارک کے ہوٹل میں اپنے بیگ کوبم کہنے واالے پاکستانی  شہری کوگرفتار کرلیاگیا اور بعدازں جیل میں ڈال دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقاسے بروکلین آنے والے جہانزیب کو بے پروائی نے جیل کی ہوا کھلادی۔ نوجوان کے اہل خانہ نے صدراوباما سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی ذراسی لاپروائی پرگرفتاری کانوٹس لیں۔ جہانزیب ملک سالِ نو کی چھٹیاں گزارنے نیویارک آیاتھا۔وکیل کے مطابق جہانزیب رہائش کے لیے ہوٹل پہنچا تو چیک اِن میں تاخیر ہونے پر اس نے ہوٹل ملازمہ کے پاس اپنے ڈھائی ہزار ڈالراورسامان رکھوایا۔تاہم ناشتے کےلیے جاتے ہوئے ملازمہ سے مذاق میں کہا کہ اس کے بم بیگ کوسنبھال کررکھناجس پرپولیس بلاکر اسے گرفتارکرادیاگیا۔جہانزیب کوپیر کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔نوجوان کے وکیل نے اسے پاکستانیوں سے تعصب کا واقعہ قراردیاہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -