پہلے برطانوی خلاباز نے خلاسے زمین پر رانگ نمبر ڈائل کر دیا

پہلے برطانوی خلاباز نے خلاسے زمین پر رانگ نمبر ڈائل کر دیا
پہلے برطانوی خلاباز نے خلاسے زمین پر رانگ نمبر ڈائل کر دیا

  


لندن (ویب ڈیسک) بعض اوقات انسان ایک جیسے نام سے دھوکہ کھا کر یا پھر جلدی میں رانگ نمبر ڈائل کر دیتا ہے اور کبھی کبھار تو اس کے نتائج بھی اچھے نہیں نکلتے لیکن کرسمس کے موقع پر زمین پر اپنی فیملی سے بات کرنے کیلئے خلا باز نے رانگ نمبر ملا دیا جس پر بعد میں اسے معافی بھی مانگنی پڑی۔ خلامیں اپنے ملک کے پہلے خلاباز کی حیثیت سے پہلا خلائی سفر کرنیوالے برطانوی خلا باز ٹم پیک نے کرسمس کے موقع پر اپنی فیملی سے بات کرنے کی کوشش کی اور اپنے گھر کا نمبر ملایا اور پوچھا کہ کیا یہ سیارہ زمین ہے لیکن اس وقت ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی تب فون پر ان کے گھر کا کوئی فرد نہیں بلکہ کوئی اور ہی خاتون جواب دے رہی تھی۔ ٹم پیک نے بدحواسی میں رانگ نمبر ڈائل کر دیا تھا جس پر بعد میں وہ شرمندہ بھی ہوئے اور اپنی فیملی سے بات بھی نہ کر سکے۔ ٹم پیک نے بعد میں ٹوئٹر پر خاتون سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کوئی مذاق کرنا نہیں تھا بلکہ غلطی سے ان کا نمبر ڈائل کردیا۔ ٹم پیک پہلے برطانوی خلا باز کی حیثیت سے بین الا قوامی خلائی سٹیشن پر 15 دسمبر کو پہنچے اور وہ وہاں 6 ماہ قیام کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...