سفاک بیوی نے ڈنڈوں کے وار کرکے شوہر کو مار کر لاش گھر کے صحن میں دفن کردی

سفاک بیوی نے ڈنڈوں کے وار کرکے شوہر کو مار کر لاش گھر کے صحن میں دفن کردی
سفاک بیوی نے ڈنڈوں کے وار کرکے شوہر کو مار کر لاش گھر کے صحن میں دفن کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سفاک بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار کر لاش گھر کے صحن میں دفنادی۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے امین کی تلاش جاری تھی کہ پولیس نے اس کی بیوی کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ دوران تفتیش امین کی بیوی نے انکشاف کیا کہ اس نے گھریلو جھگڑے پر اپنے شوہر کو ڈنڈوں کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا اور پکڑے جانے کے خوف سے اس کی لاش کو گھر کے صحن میں ہی دفن کردیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امین کی لاش گھر کے صحن سے برآمد کرلی جبکہ اس کی قاتل بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

فیصل آباد -