جرمنی میں مہاجرین کی اجرت مقامی افراد کی نسبت کم رکھنے کی تجویز

برلن (آن لائن) یورپی ملک جرمنی میں تارکین وطن کے لیے 2016 ملازمت تلاش کرنے کا سال ہوگا اس سلسلے میں ایک تجویز مہاجرین کو جرمن شہریوں کی نسبت کم اجرت دینے کی ہے جرمنی کی روزگار کی منڈی میں مہاجرین کے روزگار کا مسئلہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ جرمن کاروباری اداروں اور شخصیات کی جانب سے ایسی تجاویز سامنے آرہی ہیں کہ مہاجرین کیلئے کم از کم اجرت کی حد عام جرمن شہریوں کی نسبت کم رکھی جائے تاکہ انہیں جلد کام مل سکے۔