اداکار عامر خان اپنے بیٹے آزاد کیلئے سانتا کلازبن گئے
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی جان عامر خان حقیقی زندگی میں سانتا کلوز بن گئے تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان فلموں میں کبھی گجنی کبھی رینچو اور کبھی پی کے تو بنتے رہے ہیں لیکن اب وہ حقیقی زندگی میں سانتا بھی بن گئے۔ اپنے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے عامر خان نے ایک بہترین والد ہونے کا بھی خوب ثبوت دیا دنیا بھر میں مسیحی افراد جہاں کرسمس کا تہوار منارہے ہیں تو وہیں عامر خان نے بھی اپنے بیٹے آزاد اور اس کے دوستوں کو خوش کرنے کیلئے کرسمس پارٹی کے دوران خود ہی سانتا بننے کا فیصلہ کیا۔ عامر خان سانتا کے لباس میں خود کو منفرد نظر آہی رہے تھے لیکن انہیں اس روپ میں دیکھ کر پارٹی میں موجود بچوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ان کی خوشی کی اس وقت انتہانہ رہی جب ادکار نے انہیں تحائف دیے۔ عامر خان نے پارٹی کی چند تصاویر اپنے فیس بک پیج پر بھی چیئرکی جسے ان کے چاہنے والوں میں بہت سراہا جارہا ہے ۔