جنرل ہسپتال میں1373چارج نرسز کی نئی آسامیوں کے لئے کیس محکمہ خزانہ کو بھجوا دیا گیا

جنرل ہسپتال میں1373چارج نرسز کی نئی آسامیوں کے لئے کیس محکمہ خزانہ کو بھجوا ...
جنرل ہسپتال میں1373چارج نرسز کی نئی آسامیوں کے لئے کیس محکمہ خزانہ کو بھجوا دیا گیا

  


لاہور (صباح نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے جنرل ہسپتال میں1373چارج نرسز کی نئی آسامیوں کے لئے کیس محکمہ خزانہ کو بھجوا دیا۔ گریڈ16کی حامل مذکورہ آسامیوں پر رواں مالی سال کے دوران تنخواہوں کی مد میں 49کروڑ 12لاکھ،36ہزار روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے کیس میں موقف اختیار کیا کہ لاہور جنرل ہسپتال1958میں معرض وجود میں آیا۔اس وقت سے لے کر اب تک آبادی میں ہونے والے اضافہ کے اثرات اس ہسپتال پر بھی مرتب ہوئے اور مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے جنرل ہسپتال کے بیڈز کی تعداد706سے بڑھا کر 1000کر دی ہے جبکہ مزید نئے شعبے بھی بنائے گئے ہیں۔لہذاموجودہ چارج نرسز کی تعداد بھی اسی تناسب سے بڑھائی جانا اشد ضروری ہے۔ لہذا مزید1373چارج نرسز کی آسامیاں لاہور جنرل ہسپتال میں منظور کی جائیں۔ تاکہ مریضوں کے علاج معالجہ میں آسانی رہے ۔اور انسانیت کی خدمت کے مشن میں کسی قسم کی کوئی رکاورٹ یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پرنسپل کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو بھجوائے گئے کیس میں بتا یا گیا ہے کہ نئی منظور کی جانے والی 1373آسامیوں پر مجموعی طور پر رواں مالی سال کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں محکمہ صحت کو 491.236ملین روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے کیس منظوری کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔جہا ں سے منظوری کے بعد حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط اور میرٹ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

مزید : لاہور


loading...