حسنی مبارک وفات پا چکے ، ہم شکل پر مقدمہ چلایا جارہا ہے ، مصری وکیل کا عویٰ

حسنی مبارک وفات پا چکے ، ہم شکل پر مقدمہ چلایا جارہا ہے ، مصری وکیل کا عویٰ
حسنی مبارک وفات پا چکے ، ہم شکل پر مقدمہ چلایا جارہا ہے ، مصری وکیل کا عویٰ

  


قاہرہ (این این آئی) مصر کے ایک وکیل نے عویٰ کیا ہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 2004 میں وفات پا چکے تھے ، جس کو حسنی مبارک قرار دے کر مقدمہ چلایا جارہا ہے وہ اصل حسنی مبارک ہرگز نہیں بلکہ ان کے ایک ہم شکل ہیں جنہیں مصری حکومت نے اصل صدر کی وفات کے بعد ان کی جگہ متعین کیا تھا، عرب ٹی وی کے مطابق ایڈووکیٹ حامد صدیق نامی وکیل نے قاہرہ کی ایک انتظامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں فاضل عدالت سے اپیل کی گئی کہ وہ سابق صدر حسنی مبارک کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے تاہم عدالت نے حامد صدیق کے دعوے کو بے ہودہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ حامد صدیق نے اپنے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ حسنی مبارک جون 2004ء کو 76 سال کی عمر میں مثانے کے کینسر اور کان میں انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے مگر اس وقت کی حکومت نے صدر کی وفات کی خبر کو خفیہ رکھا۔ حسنی مبارک کی جگہ ان کا ایک ہم شکل تیار کیا گیا جسے ایک نمائشی صدر کے طورپر ایوان صدر میں بیٹھایا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...