سنی لیون نے مستی زادے کی صفائیاں پیش کرنی شروع کر دیں

سنی لیون نے مستی زادے کی صفائیاں پیش کرنی شروع کر دیں
سنی لیون نے مستی زادے کی صفائیاں پیش کرنی شروع کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (آئی این پی) معروف بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”مستی زادے “ کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں فلم کی پرموشن کیلئے منعقد کی گئی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب پر واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میری فلم ”مستی زادے“ سیکس کامیڈی فلم ہر گز نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ انکی فلم صرف بالغان کیلئے تیار کی جانے والی مزاحیہ فلم ہے لہٰذا اسے سیکس کامیڈی ہر گز نہ کہا جائے۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ جہاں تک سینسر بورڈ کا تعلق ہے وہ اپنا کام کرتے رہیں اور ہمیں ہمارا کام کرنے دیں۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ ہماری عوام ایسی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ شہوت انگیز مناظر بھی فلمبند کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود فلم کی کہانی زبردست ہے جو میرے پرستاروں کے معیار پر لازماً پوری اترے گی۔ملپ زاویری کی مستی زادے میں سنی لیون کے ساتھ تشار کپور اور ویر داس بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے

مزید :

تفریح -