بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات ، ابتدائی توجہ کا مرکز کشیدگی کم کرنا اور لائن آف کنٹرول پرحالات نارمل کرنا ہو گی:سرتاج عزیز

بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات ، ابتدائی توجہ کا مرکز کشیدگی کم کرنا اور لائن آف ...
بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات ، ابتدائی توجہ کا مرکز کشیدگی کم کرنا اور لائن آف کنٹرول پرحالات نارمل کرنا ہو گی:سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات میں جموں اور کشمیر سمیت تمام مسائل پر غور ہو گا، دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل کے فوری حل کی امید نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری ابتدائی توجہ کا مرکز کشیدگی کم کرنا اور لائن آف کنٹرول پرحالات نارمل کرنا ہو ں گے تاکہ دونوں جانب کی عوام کو ریلیف مل سکے۔مشیر خارجہ نے کہاکہ جمعہ کو دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا تھا کہ جنوری کے وسط میں خارجہ سیکریٹری کی سطح پر مذاکرات میں کے دوران تمام مسائل پر غور کیلئے تفصیلات طے ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسی کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ رواں سال 10جولائی کو وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندرا مودی کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 15ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر روس کے شہر اوفا میں ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات اٹھانے پراتفاق کیا گیا تھا۔اس موقع پر مودی نے نواز شریف کی پاکستان آنے کی دعوت قبول کی تھی۔