لکی ڈھیری میں چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا

لکی ڈھیری میں چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا
لکی ڈھیری میں چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاورکے علاقہ لکی ڈھیری میں تاجر کے گھر کے باہر نصب بم ناکارہ بنا کرپولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں لکی ڈھیری کے علاقہ میں شرپسندوں نے ایک گھر کے باہر بم نصب کیا جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی اور اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔بم چار کلو وزنی تھا۔ پولیس کے مطابق بم آصف نامی تاجر کے گھر کے باہر نصب کیاگیاتھا جسے مبینہ طور پربھتہ خوروں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔

مزید : پشاور


loading...