سندھ نے رینجرز کی تعیناتی پر مناسب شرائط لگائیں، وفاق نے نیم فوجی دستے بھیج دیے: اعتزاز احسن

سندھ نے رینجرز کی تعیناتی پر مناسب شرائط لگائیں، وفاق نے نیم فوجی دستے بھیج ...
سندھ نے رینجرز کی تعیناتی پر مناسب شرائط لگائیں، وفاق نے نیم فوجی دستے بھیج دیے: اعتزاز احسن

  


سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ میں نیم فوجی دستے بھیج دیے، آئین کے آرٹیکل 147 میں درج ہے کہ صوبہ وفاق سے افسران یا اداروں کی خدمات اپنی شرائط پر مستعار لے سکتا ہے اور اسی وجہ سے سندھ نے رینجرز کی کارروائی سے قبل اطلاع دینے کی شرط لگائی تھی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ میں نیم فوجی دستے بھیج دیے ہیں جو صوبائی خود مختاری کیخلاف ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے زیادہ خود مختار ہیں۔آرٹیکل 147 کے تحت سندھ نے رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے مناسب شرائط لگائی ہیں۔

بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج کے جلسے میں بہت سی اہم باتیں کریں گے۔بینظیر بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر برداشت کا سبق دیا،شہید بی بی نے مشکل حالات میں پاکستان کی قیادت کی۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر قتل کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...