آصف زرداری سے فاروق ایچ نائیک کی دبئی میں ملاقات ،رینجرز معاملے پر سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے فاروق ایچ نائیک نے دبئی میں ملاقات کی ہے ۔سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر طویل مشاورتی عمل مکمل ہوا ہے اور رینجرز معاملے پر سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ فاروق ایچ نائیک نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں اب تک کی پیشرفت اور تمام تر قانونی پہلوﺅں سے آگاہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری اورفاروق ایچ نائیک کے درمیان ملاقات میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری جلد وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی مشاورت کرینگے ۔