خیبرپختونخوا میں اکتوبر 2013سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

خیبرپختونخوا میں اکتوبر 2013سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ پولیس افسران اور ...
خیبرپختونخوا میں اکتوبر 2013سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

  


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخواپولیس میں سزا و جزا کا عمل مزید تیز کردیا گیا۔ دو سالوں کے اندر پولیس فورس کے پانچ ہزار سے زیادہ افسروں اور اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق محکمہ پولیس میں سزائیں دینے کا عمل اکتوبر 2013سے شروع ہوا۔رواں سال کے اختتام تک 5 ہزار سے زیادہ افسران واہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں جن میں 10ڈی ایس پیز، 4انسپکٹرز، 43سب انسپکٹرز اور607اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیاگیا۔ تاہم ان میں سے تقریبا 30فیصد اہلکار اپیلوں کے بعد بحال ہوئے جبکہ 7ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرزسمیت ساڑھے چار ہزار اہلکاروں کوتنزلی سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔

مزید : پشاور


loading...