سعودی حکومت کی اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو تحائف وصول کرنے کی مشروط اجازت

سعودی حکومت کی اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو تحائف وصول کرنے کی ...
سعودی حکومت کی اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو تحائف وصول کرنے کی مشروط اجازت

  


جدہ (اے پی پی) سعودی حکومت نے اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو مشروط اجازت دی ہے کہ وہ تحائف وصول کرسکتے ہیں، فیصلے کے مطابق کوئی بھی وزیر 10 ہزار ریال مالیت کا تحفہ قبول کرسکتا ہے جبکہ دیگر عہدیداروںکو 4 ہزار ریال کے تحائف وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزارءایسے تحائف قبول کرسکتے ہیں جو ذاتی استعمال کے لئے ہوں اور جو جلد استعمال کیے جاسکیں، اگر تحائف کی مالیت منظور کی گئی مالیت سے زائد ہو تو وہ تحائف کیمٹی کے سپرد کئے جائے گے جس پر وہ فیصلہ دے گی ، سعودی حکومت نے بد عنوانی کی روک تھام کیلئے یہ حکم جاری کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...