کراچی 'مومن آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد ہلاک،ساتھی فرار

کراچی 'مومن آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد ...
کراچی 'مومن آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد ہلاک،ساتھی فرار

  


کراچی(صباح نیوز)اورنگی ٹاون کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میںکالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا ، جبکہ عزیزآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مومن آباد میں ملزمان کو چیکنگ کے دوران روکا گیا تو انھوں نے فائرنگ کردی ۔ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ۔ ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔دوسری جانب عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

مزید : کراچی


loading...