نواز ،مودی ملاقات ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے کی تھی :پرویز الہی

نواز ،مودی ملاقات ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے کی تھی :پرویز ...
نواز ،مودی ملاقات ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے کی تھی :پرویز الہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نواز ،مودی ملاقات ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے کی تھی ۔اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ نواز شریف اور نریندرمودی کے خاندارانی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورنریندر مودی دونوں ہی مسلمانوں کو شہید کرتے ہیں ،ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان توڑنے میں مودی ملوث تھا ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے لاہور آنے سے پہلے پاکستان کیخلاف خوب زہر اُگلا ۔ پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملاقات ملکی تعلقات بہتر کرنے کے لئے نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے کے لئے تھی ،شہباز شریف اور مودی کی عادات یکساں ہیں ۔