استنبول ایئرپورٹ پر دھماکے کی ذمے داری مسلح کْرد گروپ نے قبول کر لی

استنبول ایئرپورٹ پر دھماکے کی ذمے داری مسلح کْرد گروپ نے قبول کر لی
استنبول ایئرپورٹ پر دھماکے کی ذمے داری مسلح کْرد گروپ نے قبول کر لی

  


استنبول(آئی این پی )ایک مسلح کْرد گروپ نے استنبول کے دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے پردھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی،دھماکے کے نتیجے میں صفائی کے کام پر مامور ایک 30 سالہ خاتون ہلاک اور دوسری زخمی ہو گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دعوے کا اعلان ’فریڈم فالکنز آف کردستان‘ نامی اِس گروپ کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب ترکی نے کردستان ورکرز پارٹی ’پی کے کے‘ کے خلاف ایک ملک گیر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ جہاں حکومت ٹی اے کے کو پی کے کے کا ہی عسکری بازو قرار دیتی ہے، وہاں پی کے کے کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اْس کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...