جن کا جمہوریت میں کوئی حصہ نہیں وہ خرابی چاہتے ہیں، نواز شریف پورے پاکستان کے وزیر اعظم بنیں : مولا بخش چانڈیو

جن کا جمہوریت میں کوئی حصہ نہیں وہ خرابی چاہتے ہیں، نواز شریف پورے پاکستان کے ...
جن کا جمہوریت میں کوئی حصہ نہیں وہ خرابی چاہتے ہیں، نواز شریف پورے پاکستان کے وزیر اعظم بنیں : مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف پورے پاکستان کے وزیر اعظم بنیں ، جن کا جمہوریت میں کوئی حصہ نہیں وہی لوگ خرابی چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پورے پاکستان کا وزیر اعظم بن کردکھائیں امید ہے جمہوریت کے دوست نظام کوچلنے دیں گے اور سسٹم کو خراب نہیں کریں گے۔
بینظیر بھٹو کی برسی سے قبل پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج کے سی ای سی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہونگے۔جمہوریت بچانے کیلئے آصف زرداری نے پانچ سال باتیں سنیں،جمہوریت میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا خون شامل ہے۔وزیر اعظم نواز شریف خواہشات پر فیصلے نہ کریںجن کا جمہوریت میں کوئی حصہ نہیں وہ خرابی چاہتے ہیں۔

مزید :

سکھر -اہم خبریں -