لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد محمود تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد محمود تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد محمود تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد محمود تبسم اتوار کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ جسٹس ارشد محمود تبسم 15اکتوبر 1959کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلا م آباد سے ایل ایل بی کیا ۔1986ءمیں وہ پنجاب بار کونسل اور1988ءمیں بطورہائیکورٹ وکیل پنجاب بار کونسل میں انرولڈ ہوئے ۔ انہوںنے 12سال تک وکالت کی پریکٹس کی اور وہ بطور وکیل ڈسٹرکٹ کورٹس ،ہائیکورٹ،فیڈرل شریعت کورٹ، فیڈرل سروس ٹربیونل سول،کریمینل، فیملی، آئینی ،حدود اور سروس معاملات میںپیش ہوئے ۔ انہوںنے بطور ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ممبر لاہور ہائیکورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے بطور جج اپنے کیرئیر کا آغاز 1998میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پرکیا ۔ انہیں 29اکتوبر 2013ءکو لاہور ہائیکورٹ میں جج تعینات کیا گیا اور ان کی مدت ملازمت 14اکتوبر 2021ءتھی ۔ جسٹس ارشدمحمود تبسم کو اتوارکی علی الصبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

مزید :

لاہور -