آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ سپنر یاسر شاہ کو معطل کر دیا

آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ سپنر یاسر شاہ کو معطل کر دیا
آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ سپنر یاسر شاہ کو معطل کر دیا

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں معطل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث یاسر شاہ کو معطل کر دیاگیا ہے، یاسر شاہ نے واڈا قوانین کے سیکشن پانچ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ 

یادرہے کہ یاسر شاہ کا انگلینڈ کے خلاف 13نومبر کو ون ڈے کے دوران ٹیسٹ لیا تھا اور سیمپل میں  مقررہ حد سے زیادہ کلورٹالیڈون کے شامل ہونے کا انکشاف ہواہے تاہم سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...