یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک، پی سی بی کھلاڑیوں کو آگاہی فراہم کرے: محسن حسن خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک بات ہے ، پی سی بی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کرے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ یہ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے۔ایک شخص کی غلطی کی وجہ سے پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے آج تک ہم دنیا کے سامنے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کا پورا خیال رکھے کہ کوئی کھلاڑی کسی غیر قانونی دوائی کا استعمال نہ کرسکے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کو باقاعدہ تربیت فراہم کرے۔