پی ٹی سی ایل کا ایک ٹیبلٹ کی خریداری پر تین سال کیلئے خوش قسمت صارفین کو مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

پی ٹی سی ایل کا ایک ٹیبلٹ کی خریداری پر تین سال کیلئے خوش قسمت صارفین کو مفت ...
پی ٹی سی ایل کا ایک ٹیبلٹ کی خریداری پر تین سال کیلئے خوش قسمت صارفین کو مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کو متعارف کرانے اور زیادہ سے زیادہ بزنس کیلئے نئی نئی پیشکشیں متعارف کراتی ہیں اور حالیہ دنوں میں پی ٹی سی ایل نے بھی تین سال کے لیے بالکل مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے چار جی ایوو LTEٹیبلٹ خریدنا پڑے گی ، پیشکش 25دسمبرکوقائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پرتحفے کے طورپر متعارف کرائی گئی اور اس کااطلاق صرف پہلے اڑھائی ہزار گاہکوں پر ہوگا۔
7انچ سکرین پر مشتمل ڈیوئل سم ٹیبلٹ میں پہلے سے ہی ایک نقشہ کی ایپلی کیشن انسٹالڈ ہے جو ملک بھر میں کار میں سفر کرنیوالوں کیلئے نہایت مفید ہے ۔ اس ٹیبلٹ میں ایک سم صرف انٹرنیٹ کیلئے استعمال ہوگی جس کی LTEانٹرنیٹ سپیڈ36Mbpsتک ہوگی جبکہ دوسری سم کال کرنے اور سننے میں استعمال ہوگی ۔
ٹیبلٹ کا بیک کیمرہ8میگاپکسل جبکہ فرنٹ کیمرہ دومیگاپکسل پر محیط ہے ۔
اس چار جی ایوو ٹیبلٹ کی قیمت 25,000روپے ہے ۔
صارفین ہر ماہ تین جی بی تک انٹرنیٹ مفت استعمال کرسکتے ہیں ، اس کے علاوہ استعمال پر پانچ جی بی انٹرنیٹ کے لیے 500روپے کٹوتی ہوگی ۔
صرف انٹرنیٹ ہی نہیں بلکہ تین ماہ کے لیے 15000مفت منٹس بھی دیئے جائیں گے جو یوفون اور پی ٹی سی ایل پرکال کرنے کے لیے ہوں گے ۔
کار میں ٹیبلٹ لگانے کیلئے ہولڈر بھی ساتھ ملے گا،ایک سال کے لیے سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن کی سبسکرپشن بھی ہوگی جس میں 150سے زائد ٹی وی چینل ہوں گے ۔
ٹیبلٹ کیساتھ سکرین پروٹیکٹر بھی مفت دیاجائے گااور پی ٹی سی ایل سمارٹ لنک ایپلی کیشن کی سہولت بھی ہوگی ۔