یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ،بندے کے 100 دشمن ، کھانے میں بھی کچھ ملایا جاسکتا ہے: سعید اجمل

یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ،بندے کے 100 دشمن ، کھانے میں بھی کچھ ملایا جاسکتا ہے: سعید ...
یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ،بندے کے 100 دشمن ، کھانے میں بھی کچھ ملایا جاسکتا ہے: سعید اجمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جادوگر سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو 14 روز میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی ہوکستان ہے کہ آئی سی سی ان کو چھوڑدے، بعض اوقات بندے کو پتا نہیں ہوتا کہ وہ کیا کھا رہا ہوتا ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ہر سال ممنوعہ ادویات کی فہرست فراہم کرتا ہے اور پی سی بی کھلاڑیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ ان ادویات سے بچاجائے لیکن بندے کے سو بدخواہ ہوتے ہیں ، شاید کسی نے کھانے میں کوئی چیز ملادی ہو۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ یاسر شاہ پر پابندی عائد ہوکیونکہ یہ ہماری ٹیم کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا۔ یاسر شاہ کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی اگر ایک کھلاڑی گھر میں کوئی دوا لے لیتا ہے تو اس کا تو پی سی بی کو بھی پتا نہیں ہوتا۔ کوئی کھانے میں یا پانی میں کوئی چیز بھی ملاسکتا ہے جس پر پلیئر کا کوئی قصور نہیں ہوتا لیکن اس کو خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -