چینی صدر زی جن پنگ 2015میں سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے ایشیائی سربراہ مملکت بن گئے

چینی صدر زی جن پنگ 2015میں سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے ایشیائی سربراہ ...
چینی صدر زی جن پنگ 2015میں سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے ایشیائی سربراہ مملکت بن گئے

  


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے صدر زی جن پنگ 2015میں سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے ایشیائی سربراہ مملکت بن گئے ہیں ۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے امریکی اخبار لاس اینجلس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زی جنگ پنگ نے 2015کے اختتام تک 14ملکوں کے دورے کئے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی صدر زی کے غیر ملکی دورے ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کے برابر ہیں جبکہ امریکی ہم منصب باراک حسین اوبامہ کے غیر ملکی دوروں سے گیارہ زیادہ ہیں۔

اگرچہ چینی صدر زی جن پنگ غیر ملکی دوروں میں فرانسیسی ہم منصب فرانسو اولانڈ کے قریب بھی نہیں پہنچتے ، فرانسیسی صدر نے 2015میں 50سے زائد غیر ملکوں کے دورے کئے ہیں۔تاہم اس کے باوجود امریکی اخبار لاس اینجلس کا کہنا ہے کہ چینی صدر زی جن پنگ نے غیر ملک دورے کرنے والے دنیا کے سربراہ مملکت کی فہرست میں جگہ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔ بتایا گیا کہ چینی صدر زی کے یہ غیر ملکی دورے انتہائی مثبت رہے ۔ چینی صدر نے امریکہ سے جنوبی افریقہ ، جنوب مشرق اشیاءسے مغربی یورپ کے دورے کر کے نہ صرف چینی کمپنیوں کو اربوں کو معاہدے کرائے بلکہ دنیا بھر میں عظیم ترین سیاسی اثرو رسوخ کا باعث بھی بنے ۔ دوسری جانب چینی صدر زی جن پنگ چین میں کمیونزم کے قیام سے ابتک ایک سال میں بین الاقوامی دورے کرنے والے چین کے پہلے سربراہ مملکت بھی بن گئے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...