ساس کو راضی کرنے کا آسان ترین مگر حیران کن نسخہ سائنسدانوں نے خواتین کو بتا دیا

ساس کو راضی کرنے کا آسان ترین مگر حیران کن نسخہ سائنسدانوں نے خواتین کو بتا ...
ساس کو راضی کرنے کا آسان ترین مگر حیران کن نسخہ سائنسدانوں نے خواتین کو بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھنز (نیوز ڈیسک)اگر آپ اس بات سے پریشان ہیں کہ آپ کے ہونے والے ساس سسر، اور خصوصاً ساس، آپ کو قبول کرنے پر تیار ہوں گے یا نہیں تو ان سے بات کرنے سے مزید ڈرئیے یا گھبرائیے مت بلکہ ایک سائنسی تحقیق میں بتائے گئے سنہری اصول کو استعمال کرتے ہوئے انہیں راضی کیجئے اور اپنے مقصد میں کامیابی پائیے۔
تقریباً ایک ہزار یونانی قبرصی باشندوں پر کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اپنے ہونے والے سسرال کو اپنا گرویدہ کرنے کے لئے اور ان سے اپنی بات منوانے کے لئے ان کی خوشامد مت کیجئے اور نہ ہی ان کے سخت رویے پر شکست تسلیم کیجئے بلکہ اپنی بات پر اعتماد کے ساتھ کھڑے ہوجائیے اور اصرار کیجئے اور انہیں سمجھائیے کہ آپ ہی ان کی بیٹی یا بیٹے کے لئے بہترین انتخاب ہیں اور اسے زندگی بھر خوش رکھ سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ مشورہ بظاہر نقصان دہ معلوم ہوتا ہے لیکن طویل تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہی سب سے کارگرطریقہ ہے۔ پروفیسر مینے لاؤس کی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ سب سے بری حکمت عملی یہ ہے کہ آپ خود پیچھے ہٹ جائیں اور شریک سفر کو اس کام پر لگادیں کہ وہ اپنے والدین کو خود ہی راضی کرے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی ہونے والی ساس اور سسر پر یہ واضح کیجئے کہ آپ ان کی بیٹی یا بیٹے کے لئے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہیں یہ بتائیے کہ آپ اس سلوک کے مستحق نہیں ہیں کہ آپ کو رد کردیا جائے اور آپ ان سے یہ سوال بھی کرسکتے ہیں کہ ان کو آپ پر کیا اعتراض ہے تاکہ آپ اس کا بہتر جواب دے سکیں۔ ان کے ساتھ اپنا رویہ نرم لیکن پراعتماد رکھیں اور احتیاط کریں کہ انہیں غصہ دلانے والی بات نہ کریں۔ایتھنز (نیوز ڈیسک)اگر آپ اس بات سے پریشان ہیں کہ آپ کے ہونے والے ساس سسر، اور خصوصاً ساس، آپ کو قبول کرنے پر تیار ہوں گے یا نہیں تو ان سے بات کرنے سے مزید ڈرئیے یا گھبرائیے مت بلکہ ایک سائنسی تحقیق میں بتائے گئے سنہری اصول کو استعمال کرتے ہوئے انہیں راضی کیجئے اور اپنے مقصد میں کامیابی پائیے۔
تقریباً ایک ہزار یونانی قبرصی باشندوں پر کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اپنے ہونے والے سسرال کو اپنا گرویدہ کرنے کے لئے اور ان سے اپنی بات منوانے کے لئے ان کی خوشامد مت کیجئے اور نہ ہی ان کے سخت رویے پر شکست تسلیم کیجئے بلکہ اپنی بات پر اعتماد کے ساتھ کھڑے ہوجائیے اور اصرار کیجئے اور انہیں سمجھائیے کہ آپ ہی ان کی بیٹی یا بیٹے کے لئے بہترین انتخاب ہیں اور اسے زندگی بھر خوش رکھ سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ مشورہ بظاہر نقصان دہ معلوم ہوتا ہے لیکن طویل تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہی سب سے کارگرطریقہ ہے۔ پروفیسر مینے لاؤس کی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ سب سے بری حکمت عملی یہ ہے کہ آپ خود پیچھے ہٹ جائیں اور شریک سفر کو اس کام پر لگادیں کہ وہ اپنے والدین کو خود ہی راضی کرے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی ہونے والی ساس اور سسر پر یہ واضح کیجئے کہ آپ ان کی بیٹی یا بیٹے کے لئے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہیں یہ بتائیے کہ آپ اس سلوک کے مستحق نہیں ہیں کہ آپ کو رد کردیا جائے اور آپ ان سے یہ سوال بھی کرسکتے ہیں کہ ان کو آپ پر کیا اعتراض ہے تاکہ آپ اس کا بہتر جواب دے سکیں۔ ان کے ساتھ اپنا رویہ نرم لیکن پراعتماد رکھیں اور احتیاط کریں کہ انہیں غصہ دلانے والی بات نہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -