وہ آدمی جو 200 ’بھگوانوں‘ کو ’لوٹ‘ چکا ہے، حیران کن حد تک دلچسپ اور ناقابل یقین کہانی

وہ آدمی جو 200 ’بھگوانوں‘ کو ’لوٹ‘ چکا ہے، حیران کن حد تک دلچسپ اور ناقابل ...
وہ آدمی جو 200 ’بھگوانوں‘ کو ’لوٹ‘ چکا ہے، حیران کن حد تک دلچسپ اور ناقابل یقین کہانی

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بنگلور شہر سے تعلق رکھنے والا ناگارا جا مالیگوڈا ایک چور ہے، لیکن وہ اس لحاظ سے انتہائی منفرد چور ہے کہ ہر واردات سے پہلے نہ صرف پوجا پاٹ کرتا ہے بلکہ چوری بھی کسی مندر میں ہی جاکر کرتا ہے۔ اخبار ’’انڈیا ٹائمز‘‘ کے مطابق ناگاراجاکے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ 50 سال سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور اس تمام عرصے میں متعدد چھوٹے مندروں کے علاوہ 200 بڑے مندروں سے بھی قیمتی اشیاء اڑاچکا ہے۔

مزیدپڑھیں:”چور مندر سے بھگوان لے اڑے“

19 اگست کو کاماکشی پالیا کے ایک مندر میں رکھے ہندو بھگوان کے گلے سے جب سونے کا قیمتی ہار چوری ہوا تو پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے ناگاراجا کو گرفتار کرلیاگیا۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ وہ 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ مندروں کے علاوہ آج تک کسی اور جگہ چوری نہیں کی۔

ناگارا جانے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ واردات سے پہلے مندر کا انتخاب کرتا تھا، وہاں پوجا کیلئے جاتا تھا اور مندر کی صفائی اور پروہت کی خدمت پر مامور ہوجاتا تھا اور پھر موقع پاکر بھگوان کے مجسموں سے قیمتی زیورات چرا کر فرارہوجاتا تھا۔ وہ عموماً مجسموں کے گلے سے سونے کے ہار چراتا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...