سائیں کی زبان پھر پھسل گئی

سائیں کی زبان پھر پھسل گئی
سائیں کی زبان پھر پھسل گئی

  


گڑھی خدابخش(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی زبان پھسل گئی اور وفاقی حکومت کو للکارنے کے بعد شرکاءسے اجازت لیتے ہوئے کہاکہ ”اللہ آپ کا حاضروناصر ہو‘۔

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہاکہ وزیراعظم سے کہہ دیاہے کہ اپنے وزیروں کو سمجھائیں ، وہ ہمیں پتہ نہیں کیا سمجھتے ہیں ، کسی ایک شخص کو کراچی کے امن کا فائدہ نہیں اٹھنے دیں گے اور نہ ہی جمہوریت میں کسی ایک شخص کا فیصلہ چلنے دیں گے، سندھ میں امن عوام کے تعاون سے قائم ہوا، سندھ میں امن قائم ہوگیا، اب دوسرے صوبوں پر توجہ دیں ، صوبے میں آئین اور پارلیمنٹ کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے وقت کم ہونے کی وجہ سے اپنا خطاب مختصر کیا۔

مزید : لاڑکانہ


loading...