زرداری کو سانس ، شوگر اور مہروں کی تکلیف ہے : رحمان ملک

زرداری کو سانس ، شوگر اور مہروں کی تکلیف ہے : رحمان ملک
زرداری کو سانس ، شوگر اور مہروں کی تکلیف ہے : رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑھی خدابخش (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری بیرون ملک مقیم ہیں اور کہاجاتاہے کہ وہ علالت کی وجہ سے پاکستان نہیں آپارہے تاہم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے زرداری کا لاحق بیماریاں بھی گنوادیں ۔
تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے بتایاکہ آصف علی زرداری کو بھی علاج کرانے کا حق ہے ، وہ سانس کے مریض ہیں ، شوگر کا عارضہ بھی لاحق ہے ، مہروں میں فرق آگیاہے ، کیا آپ نہیں چاہتے کہ وہ بھی آج آپ کے پاس ہوتے ؟زرداری بیمار ہیں ، تندرست ہوتے ہی پاکستان آئیں گے ۔رحمان ملک نے کہاکہ ہم نہ جھکنے والے ہیں اور نہ بکنے والے ہیں ، نہ جانے والے ، سار اوقت ہی پیپلزپارٹی کا ہے ۔
رحمان ملک نے واضح کیاکہ بے نظیر بھٹو نے کوئی این آر او سائن نہیں کیاتھا، سب سب جھوٹ ہے ، آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو قیادت کریں گے ، دہشتگردی اور طالبان کے خلاف ہیں ۔

مزید :

لاڑکانہ -