وفاقی حکومت میں بیٹھا ایک آدمی صوبے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، تیروں سے چھلنی کر دینگے: قائم علی شاہ

وفاقی حکومت میں بیٹھا ایک آدمی صوبے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، تیروں سے ...
وفاقی حکومت میں بیٹھا ایک آدمی صوبے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، تیروں سے چھلنی کر دینگے: قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑھی خدا بخش(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سندھ میں امن کیلئے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ،  وفاقی حکومت میں بیٹھا ایک آدمی صوبے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اس کو تیروں سے چھلنی کر دینگے۔چوہدری نثار نے سندھ اسمبلی کے فیصلے کو ایک طرف رکھ کر اپنا فیصلہ سنادیا، چوہدری صاحب دوسرے صوبوں کو بھی دیکھیں۔
بینظیر بھٹو  شہیدکی آٹھویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے کہ آج لاکھوں کی تعداد میں لوگ ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کیلئے محبت کا اظہار کرنے آئے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام معاملات کو آئین کے تحت حل کیا جائے ،سندھ اسمبلی کو اختیار حاصل ہے لیکن ایک صاحب نے وہ فیصلہ ایک طرف رکھ کر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ایک صاحب جو اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں دو دفعہ بھی سندھ نہیں آئے۔ ہم پارلیمانی جمہوریت چاہتے ہیںوزیر اعظم کو کہتے ہیں کہ اپنے وزیر وں کو روکیں ،خاص طور پر ایک وزیر کو روکیں جو اپنے آپ کو چوہدری کہلاتا ہے۔
چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سندھ میں مکمل امن ہے چوہدری صاحب دوسرے صوبوں کو دیکھیں ،سندھ میں امن عوام کے تعاون سے حاصل ہواہے کسی ایک آدمی کا کوئی کردار نہیں ہے۔سندھ کی محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے، مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے،وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سندھ کے امن کیلئے تعاون کیا ،میں نے چھ مہینے پہلے کہا تھا کہ یہ لوگ سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پی پی کے جیالے سندھ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -